ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی
Image

کراچی:(سنو نیوز) ڈالر کی قدر میں کمی رجحان جاری، جمعرات کو انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر 3 پیسے کی کمی سے 284 روپے11 پیسے رہی۔

تفصیلات کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان ، معاشی شعبوں میں اصلاحات سے اشاریے بہتر ہونے اور طلب و رسد میں یکسانیت کے باعث جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 44پیسے کی کمی سے 284روپے سے بھی گھٹ کر 283روپے 70پیسے کی سطح پر آگئی تھی لیکن رسد میں بہتری کے باوجود وقفے وقفے سے طلب بڑھنے پر ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کا رحجان رہا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 3پیسے کی کمی سے 284روپے 11پیسے پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 285 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہونے کی پیش گوئی اور عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کی سرمایہ کاری میں دلچسپی سے ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

گذشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہوگیا تھا، انٹربینک میں امریکی ڈالر 284 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

گذشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا دن ایک اور نیا ریکارڈ سامنے آیا تھا، 100 انڈیکس میں 961 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 917 پر بند ہوا ہے، گذشتہ روز 34.1 ارب روپے مالیت کے 93.9 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے۔

دوسری جانب گذشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہوئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 284 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

https://sunonews.tv/07/12/2023/latest/58210/

انٹربینک میں کمی کا اثر اوپن مارکیٹ میں بھی دیکھنے کو ملا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے کم ہو کر 285 روپے 25 پیسے ہو گئی تھی۔ گذشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 44 پیسے سستا ہوگیا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے 50 پیسے پر برقرار رہا۔

گذشتہ روز سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔ سولہ نومبر سے اب تک ڈالر 3 روپے 85 پیسے سستا ہو چکا ہے، 16 نومبر کو ڈالر 288 روپے 10 پیسے پر تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 25 پیسے سستا ہو گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے 75 پیسے کا ہوگیا تھا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی سامنے آئی ہے جو مسلسل کمی کے بعد 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کی کمی ہوئی جس نے جون کے بعد اپنی کم ترین سطح کو چھو لیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 4 فیصد کمی کے ساتھ 74 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل اور گیس کی قیمت عالمی کھپت اور اوپیک پیداوار کی کٹوتی پر شکوک کے سبب کم ہوئی ہے۔

چین کی اقتصادیات کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات کا اثر بھی قیمتوں پر پڑا، ایک دن بعد ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے چین کی اے ون ریٹنگ پر آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے ذخائر میں 5.4 ملین بیرل کا اضافہ ہوا جو کہ تجزیہ کاروں کی توقع کے مطابق 1 ملین بیرل اضافے سے بھی زیادہ ہے۔