ماہرہ خان کی تقریب میں لاٹھی کے سہارے شرکت
Image

کراچی :(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گذشتہ دنوں اپنی دوست کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی ،اس موقع پر وہ چھڑی کا سہارا لیے دکھائی دیں جس نے سوشل میڈیا کو اپنی جانب متوجہ کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی دوست نینا کا شف نے ماہرہ خان اور کے خاوند سلیم کریم کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں اداکارہ مومل شیخ اور عائشہ عمر نے بھی شرکت کی۔نینا کاشف نے کچھ تصاویر سوشل میڈیا انسٹاگرا م پر شائع کیں جس میں ماہرہ خان کو اپنے شوہر کیساتھ بہت ہی خوشگوار ماحول میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرہ خان کی کچھ تصاویر میں انہیں لاٹھی کاسہارا کا لیتے ہوئے دیکھا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین اور مداح حیرت زدہ ہوکر رہ گئے،نینا کاشف کی تصاویر تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت سے سوالات کیے گئے کہ ماہرہ چلنے کے لئے لاٹھی کیوں استعمال کر رہی ہیں؟جس پر اداکارہ اور ان کی دوست نے تاحال جواب نہیں دیا۔

ماہرہ ٖخان اور سلیم کریمی نے رواں برس اکتوبر میں شادی کی تھی جس کاچرچہ پاکستان اور بھارت سمیت خوب رہا۔اداکارہ کی یہ شادی دوسری ہےجبکہ پہلی شادی علی عسکری کیساتھ2007 میں ہوئی تھی جو زیادہ عرصہ نہ رہ سکی اور 2015 میں ان کو علیحدگی اختیار کرنا پڑگئی۔ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذلان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/07/12/2023/entertainment/58334/

مشہور ڈرامہ سیریل ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ میں صبا کا کردار نبھانے والی اداکارہ، میزبان، ڈائریکٹر، پروڈیوسر نوشین مسعود انتقال کر گئیں۔

اداکارہ کے سابق شوہر طارق قریشی کے مطابق نوشین مسعود گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باعث نجی اسپتال مین زیرِ علاج تھیں،انہوں نے آج صبح اپنی آخری سانسیں لیں۔انہوں نے لکھا کہ ’میری سابقہ اہلیہ نوشین مسعود ایک طویل عرصے سے کینسر سے مشکل ترین جنگ لڑنے کے بعد آج صبح انتقال کر گئی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ ان کو اپنے دونوں بیٹوں سے بے حد محبت تھی۔ وہ ان کے بچے ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے بہترین ساتھی، ہمراز اور دوست بھی تھے اور وہ جب بھی ان دونوں کو دیکھتی تھیں تو ان کی آنکھیں روشن ہوجاتی تھیں‘۔طارق قریشی نے مزید لکھا کہ ’ دعا ہے کہ ان کی آگے کی زندگی آسان ہو۔ وہ اپنے پیچھے دونوں بیٹوں کے ساتھ حسین یادیں چھوڑ کر جارہی ہیں‘۔

پُرکشش شخصیت کی مالک نوشین کے انتقال پر ناصرف ان کے مداح بلکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔اداکار عدنان صدیقی نے بھی سوشل میڈیا پر نوشین مسعود کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’ بہترین شخصیت کی مالک اور میری بہترین دوست نوشین مسعود کا الوداع‘۔انہوں نے لکھا کہ ’ہم نے آن اسکرین اور آف اسکرین جو بھی کام کیا اس میں نوشین نے اپنی خوش اخلاقی اور اسٹائل سے جادو بھر دیا‘۔عدنان صدیقی نے نوشین مسعود کے ساتھ گزارے لمحوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ان کے ساتھ گزرا ہر ایک لمحے کیلئے بے حد شکرگزار ہوں‘۔

واضح رہے کہ نوشین مسعود نے سال 2010 میں ڈرامے ’ڈولی کی آئیگی بارات‘ میں ڈرامے کے مرکزی کردار ’آزر‘ کی باس کا کردار ادا کیا تھا۔کراچی کے سینٹ جوزف اسکول اینڈ کالج سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کرنے والی نوشین مسعود کی وجہ شہرت اداکاری سے قبل ہدایتکاری تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/05/12/2023/entertainment/57864/

اداکارہ نوشین مسعود نے ڈرامہ سیریل جال، کالونی 1952ء، گھر تو آخر اپنا ہے، ڈولی کی آئے گی بارات سمیت مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ انداز اپنا اپنا سمیت مختلف پروگرامز میں میزبانی کی خدمات انجام دیں۔علاوہ ازیں انہوں نے جنون، شہزاد رائے، جنید جمشید، عامر ذکی، جواد احمد سمیت کئی معروف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز بھی ڈائریکٹ کیں۔

مرحومہ نوشین مسعود کے سوگواروں میں ان کے موجودہ شوہرعمران اور 2 بیٹے شامل ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage