ہنی سنگھ اور شالینی تلوار کے درمیان طلاق
Image

نئی دہلی: (سنو نیوز) خبر ہے کہ انڈین عدالت نے معروف پنجابی گلوکار ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالنی تلوار کی طلاق کو منظوری دے دی ہے۔ یہ کیس ڈھائی سال سے عدالت میں زیر التوا تھا۔

تفصیل کے مطابق معروف ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ میں طلاق ہو گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عدالت نے باضابطہ طور پر اس کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد وہ اور ان کی اہلیہ شالنی تلوار قانونی طور پر الگ ہو گئے ہیں۔

ڈھائی سال قبل ہنی سنگھ کے خلاف ان کی اہلیہ کی جانب سے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا، جس کے بعد فیملی کورٹ میں طلاق کا کیس زیر التوا تھا لیکن اب یہ معاملہ طے پا گیا ہے۔

ہنی سنگھ پر سنگین الزامات لگائے گئے:

ہنی سنگھ اور شالینی تلوار کے درمیان طلاق

ڈھائی سال قبل گلوکار ہنی سنگھ کی شادی شدہ زندگی اس وقت پریشانی سے دوچار ہوئی جب ان کی اہلیہ شالنی تلوار نے پولیس سے رجوع کیا اور دہلی میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ یہ معاملہ گھریلو تشدد کا تھا۔

یہ معاملہ بہت زیر بحث آیا۔ طلاق کی اپیل دائر کی گئی جس کی سماعت ڈھائی سال سے جاری تھی۔ اب بالاخر دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو عدالت نے دونوں سے آخری بار پوچھا کہ کیا وہ ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں ؟جس پر دونوں نے کہا کہ یہ ناممکن ہے۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے ایک دوسرے پر لگائے گئے تمام الزامات واپس لے لیے ہیں۔

طلاق کن شرائط پر ہوئی:

ہنی سنگھ اور شالینی تلوار کے درمیان طلاق

اب دونوں کے درمیان کن شرائط پر طلاق واقع ہوئی ؟ اس بارے میں بات کی جا رہی ہے۔ شالنی تلوار کو سابق اہلیہ کے طور پر کیا ملا ہے؟ اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ اگر ہم ان کے رشتے کی بات کریں تو یہ محبت کی شادی تھی۔

ایک رئیلٹی شو میں ہنی سنگھ نے اس رشتے کا انکشاف کیا تھا اور شالنی تلوار کو دنیا سے متعارف کرایا تھا۔ یہی نہیں انہوںنے شادی کو تین سال تک پوشیدہ رکھا۔ اس شادی کا انکشاف اس ریئلٹی شو میں ہوا تھا۔ لیکن 10 سال کے اندر ہی ان کے درمیان تنازعات جنم لینے لگے تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage