ہنزہ: برفانی تودہ گرنے سے غیر ملکی کوہ پیما ہلاک، ساتھی خاتون زخمی
Image

ہنزہ: (سنو ٹی وی) شمشال ٹریکنگ کے لیے جانے والی غیر ملکی کوہ پیما برفانی تودے کا شکار، غیر ملکی مرد جاں بحق اور ساتھی خاتوں زخمی ہو گئی۔

سنو ٹی وی کے نمائندہ بشارت حسین کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گوجراف کے بیس کیمپ پر رونما ہوا۔ آسٹریا سے تعلق رکھنے والے دونوں کوہ پیما 28 ستمبر کو شمشال میں ٹریکنگ کے لیے گئے تھے۔

دونوں کوہ پیمائوں نے 4 اکتوبر کو واپس آنا تھا، مگر موسم کی خرابی کے باعث پہنچ نہ سکے۔ آج بیس کیمپ میں برفانی تودہ گرنے سے مرد جاں بحق اور خاتوں اور مقامی گائیڈ زخمی ہو گئے۔

زخمی خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے لیے 24 رکنی امدادی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ صبح آرمی ہیلی کاپٹر سے ریسکیو آپریشن کیا جائے گا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہنزہ شمشال میں ٹریکنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار غیر ملکی کوہ پیما اور مقامی گائیڈ کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز 2 آسٹرین اور ایک مقامی گائیڈ گوجراف پہاڑ پر برفانی تودے کی زد میں آگئے تھے۔

حادثہ میں ایک آسٹرین شخص ہلاک ایک آسٹرین خاتون اور ایک مقامی گائیڈ زخمی ہوئے تھے۔ آج زخمیوں اور لاش کو آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کرکے گلگت منتقل کر دیا گیا ہے

گلمٹ پولیس کے ایک اہلکار کی طرف سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق، آسٹریا کے کوہ پیما فینلر الیاس مبینہ طور پر شمشال کی وادی گوجراف میں برفانی تودے کی زد میں آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق، ایک اور آسٹرین شہری کربر رمونا بھی حادثے میں شامل تھا لیکن وہ محفوظ رہا۔ زخمی مقامی گائیڈ شاہ دولت کو بھی ایئرلفٹ کر کے مزید علاج کے لیے گلگت منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ: بشارت حسین

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage