ٹیکساس: شاپنگ سینٹر میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک
Image
ٹیکساس(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ابلن کے شاپنگ مال میں مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سیاہ کپڑوں میں ملبوس حملہ آور نے شاپنگ مال کی پارکنگ میں فائرنگ شروع کی جس کی زد میں آکر8 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کردیا، حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور اکیلا ہی تھا اور اس نے شاپنگ سینٹر کے باہر سے ہی فائرنگ شروع کردی۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کو افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مقامی حکام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage