بلاول نے بھارت جا کر کم عقلی اور ذہنی پستی کا مظاہرہ کیا ہے: شیخ رشید
Image
راولپنڈی(سنو نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے بھارت جا کر جو کم عقلی ذہنی پستی کا مظاہرہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں اسکے خلاف غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے ہر صورت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنی ہے، ملک جن مسائل سے دو چار ہے وہ پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی نتیجہ دکھا سکتا ہے، سپریم کورٹ جیتے گا الیکشن کروانے پڑیں گے۔ شیخ رشید نے کہا حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے سارے ملک کو سیاست کی بھٹی میں جھونک رہی ہے، سیاست سنگین اور گھمبیر ہوچکی ہے نہ IMF ہے نہ پڑوسی ملکوں کی مدد ہے، کل عمران خان کی عدلیہ کے ساتھ کندھا بہ کندھا چلنے کی کال انتہائی کامیاب رہی، وہ وقت دور نہیں جب ساری قوم عمران خان قانون اور آئین کے حق میں نکلے گی۔