کراچی ضمنی بلدیاتی الیکشن،پولنگ کا عمل مکمل
Image

کراچی :(سنونیوز)‌کراچی سمیت سندھ کے24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے،پولنگ صبح8 بجے سے 5 بجے تک بلا تعطل جاری ہی۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے 7 اضلاع میں11یوسیز اور15 وارڈزکی 26 نشستوں پرالیکشن کروائے جارہے ہیں،الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے کراچی کی عوام نے بڑی تعداد میں پولنگ بوتھ کا رخ کیا،اس دوران کراچی کے مختلف الیکشن بوتھ سے ہنگامہ آرائی کے واقعات بھی دیکھنے اور سننے کو ملے۔

پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے،الیکشن کے نتائج آنے سے پہلے ہی سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات لگانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

اندرون سندھ کے 17 اضلاع میں 37 نشستوں پربھی پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق شام 6 بجے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔