شیر افضل مروت کا الیکشن سے قبل نواز شریف کو مباحثے کا چیلنج

2/7/2024 5:01
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو چیلنج کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیر افضل مروت نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے نواز شریف کو مباحثے کا چیلنج کیا۔ انہوں نے لکھا کہ میں نواز شریف کو پشتو میں مباحثے کی دعوت دیتا ہوں۔
خیال رہے کہ لیگی قائد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے ایک جلسے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بہت زبردست پشتو بولتا ہوں۔ جس کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نواز شریف کو پشتو میں مباحثے کی دعوت دیتا ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت قومی اسمبلی کی نشست این اے 41 لکی مروت سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/07/02/2024/pakistan/68321/ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے تمام ریٹرننگ افسران اور پریزائیڈنگ افسران کو فارم 45 کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ افسر فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹس سے دستخط کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دستخط کے بعد پریزائڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے، فارم 45 انتہائی محفوظ طریقے سے ریٹرننگ افسران کے حوالے کیا جائے گا، فارم 45 سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پریزائیڈنگ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر پابندی سے متعلق چیئرمین پیمرا کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج نشر کیے جائیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین پیمرا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پیمرا پولنگ کے دوران یقینی بنائے کہ میڈیا انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے اور میڈیا پر کسی قسم کی فیک نیوز نشر نہ ہو۔ چیئرمین پیمرا کو جاری مراسلے میں کہا گیا کہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے کہ عدلیہ کی آزادی اور قومی اداروں کے خلاف مواد کے ساتھ ساتھ نظریہ پاکستان، خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کوئی مواد نشر نہ کرے، چیئرمین پیمرا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور کوئی ایسا مواد نشر نہ کیا جائے جس سے پولنگ کے دوران یا بعد میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو۔ اس حوالے سے مزید ہدایت کی گئی کہ پیمرا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور میڈیا کو آگاہ کرے کہ قومی یکجہتی کے خلاف کوئی الزام یا بیان الیکٹرانک، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر نشر نہ کیا جائے۔ پیمرا چیئرمین کو ہدایت کی گئی کہ الیکشن کے دن پرنٹ، الیکٹرانک یا ڈیجیٹل میڈیا پر انتخابات سے متعلق پولنگ اسٹیشنز پر کسی قسم کا سروے نہ کیا جائے اور پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج نشر کیے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کل 8 فروری کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔I invite Nawaz Sharif for a debate in Pushto! pic.twitter.com/kKsLXTTIKD
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) February 5, 2024
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage