بچے پیدا کرو ، ہزاروں ڈالر انعام پائو: جنوبی کوریا میں انوکھی پیشکش
Image

سیول:(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں کی شرح پیدائش دنیا میں انتہائی کم ہے۔ اس لیے ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کیلئے بڑی پیشکش کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ اگر وہ بچے پیدا کریں گے تو فی بچہ ان کو 75 ہزار ڈالر سے زائد رقم انعام کے طورپر دینے کا اعلا ن کر دیا ہے۔ اس کمپنی کا نام "بویونگ گروپ" بتایا جا رہا ہے۔ یہ کمپنی سیول میں واقع ہے۔ اس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہر وہ ملازم جو بچہ پیدا کرے گا اس کو 100ملین کورین ون یعنی (75359 ڈالر) بطور انعام پیش کیے جائیں  گے۔ یہ پیشکش کمپنی کے تمام ملازمین کیلئے ہے۔

بویونگ کمپنی نے اپنے اعلان مزید کہا کہ وہ 2021ء سے اب تک ستر بچوں کو جنم دینے والے ملازمین کو مجموعی طورپر 7ارب کورین ون (5.27 ملین ڈالرز) کی نقد رقم بھی ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/06/02/2024/latest/68315/

خیال رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق اپنے ملازمین کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کیلئے بھاری رقم مختص کرنے کا یہ فیصلہ جنوبی کوریا میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ترقی یافتہ ملک کا درجہ حاصل کرنیوالے ملک جنوبی کوریا میں سماجی تحفظ بہت زیادہ مستحکم نہیں ہے۔

کمپنی کے چیئرمین لی جونگ کیون نے کہا ہے کہ اگر جنوبی کوریا کی شرح پیدائش کم رہی تو ملک کو20 سالوں میں اپنے وجود کے ختم ہوجانے کے بحران کا خدشہ ہے۔اس لیے ہم بچوں کی پرورش پر اٹھنے والے اخراجات کو کم کرنے میں مدد کیلئے اپنےورکرزکو مالی مدد فراہم کرتےہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 3بچوں والے ملازمین کو 2 لاکھ 25ہزار ڈالر نقد وصول کرنے یا مکان کی شکل میں اسے حاصل کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔