کے پی میں سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع

1/7/2024 14:08
پشاور: (ویب ڈیسک) کے پی کے میں پرائمری سکولوں کی چھٹیوں میں 13 جنوری 2024 تک توسیع کردی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے شدید سردی اور دھند کے باعث سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں کی سردی کی چھٹیوں میں تیرہ جنوری 2024 تک توسیع کردی ہے، محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نجی اور سرکاری پرائمری سکولز13 جنوری 2024 تک بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم اعلامیہ کے مطابق مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کی اوقات کار بھی تبدیل کر دیے گئے، مڈل، پرائمری اور ہائرسیکنڈری سکول 8 :30 بجے سے 2:30 بجے تک کھلیں گے۔
اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کی شدت میں اضافے کے پشی نظر سکولز کی چھٹیوں میں ایک ہفتہ توسیع کا حکم دیدیا تھا، پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
https://sunonews.tv/30/12/2023/pakistan/62072/
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں سموگ کی شدت میں اضافے کی نشاندہی کی گئی تھی، عدالت نے سکینڈری اینڈ ہائیر ایجوکیشن تک کلاسز میں چھٹیوں کے لئے مزید سات دنوں کی توسیع کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لئے متعلقہ ادارے نوٹفکیشن جاری کریں۔
ضرور پڑھیں

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ جینز کی جیبوں کے کناروں پر بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
October, 9 2025

موٹروے پر داخلے کے لیے نئی شرائط عائد کردی گئیں
October, 8 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage