لاہور بزنس مین یا کھلاڑی کا نہیں، ذوالفقار علی بھٹو کا ہے:بلاول بھٹو
Image
لاہور:(سنو نیوز) لاہور میں الیکشن آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور کسی بزنس مین کا ہے، نہ کسی کھلاڑی کا، لاہور ذوالفقار علی بھٹو کا ہے۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مخالفین کو گھر میں گھس کے ماریں گے، لاہور کی قسمت میں نہیں لکھا کہ ایک شخص کو چار بار مسلط کیا جائے، یہ ہمیشہ آمروں کی وجہ سے اقتدار میں آئے، عوام اس بار نوجوان قیادت کا انتخاب کریں گے۔ بلاول بھٹو کا لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی قسمت بدلیں گے، کارکن گھر گھر جاکر ہمارا پیغام پہنچائیں،غریبوں کو مفت بجلی اور تنخواہیں ڈبل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن لڑنے کے لیے کہیں اور نہیں دیکھ رہے، ہم عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں، مفت علاج کی سہولت دیں گے جس سے لاہور والوں کو لندن جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چاہے اقوام متحدہ اور اوآئی سی سے ہی قراردادیں منظور کرائیں، پاکستان میں الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوں گے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہہ چکے کہ آٹھ فروری 2024ء کو الیکشن پتھر پر لکیر ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہمارے این ایف سی ایوارڈ کی وجہ سے لاہور میں اتنا کام کرسکے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/07/01/2024/pakistan/63340/ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی میں پنجاب پر ہمارے خلاف سیاسی جماعتیں مسلط کی گئیں۔، ہم اس الیکشن میں سلیکشن کا مقابلہ کریں گے۔پی ٹی آئی اور ن لیگ اس لیے الیکشن لڑ رہی ہیں تا کہ ان کے قائد جیل سے بچ جائیں۔ گذشتہ روز اپنے ایک خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ باقی جماعتیں اشرافیہ لیکن صرف پیپلز پارٹی تین نسلوں سے عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔ این اے 127 کوٹ لکھپت میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یہاں خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ ہم ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی خواتین سے ملک کی آبادی کا پچاس فیصد ہیں۔