الیکشن کمیشن کے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ فراہم کرنے کے پی ٹی آئی الزامات مسترد
1/7/2024 8:27
اسلام آباد: (سنو نیوز) لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا جس میں انہوں نے تحریک انصاف کی درخواست کو جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔
لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی شکایات پر اقدامات اور ہدایات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دیں جس میں کہا گیا کہ 26 دسمبر تک تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں 33 شکایات درج کروائی گئیں، تحریک انصاف کی شکایات پر آئی جی، چیف سیکریٹری اور آر اوز نے عملدرآمد رپورٹس بھی جمع کروائیں۔
الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ لیول پلیئنگ فراہم نہ کرنے کے الزامات کو آر اوز کی رپورٹ کے تناظر میں مسترد کرتے ہیں، ڈیٹا کے مطابق تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے 843 میں 598 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے، تحریک انصاف 245 کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔
ای سی پی نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے 1777 میں 1398 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے، صوبائی اسمبلیوں کیلئے تحریک انصاف کے 379 کاغذات مسترد کئے گئے، تحریک انصاف کے امیدواران کے 76.18 فیصد کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage