برازیل کے لیجنڈ فٹبالر ماریوز گالو انتقال کر گئے
Image
میلان:(ویب ڈیسک) برازیل کے بطور کھلاڑی اور پھر کوچ کی حیثیت سے پانچ بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے اور چار بار ٹائٹل جیتنے والے لیجنڈری فٹبالر ماریوز گالو کا 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گالو ایک کھلاڑی اور مینجر دونوں کی حیثیت سے ورلڈ کپ جیتنے والے پہلے شخص تھے اور برازیل کے بہت سے فٹبال شائقین کے لیے آئیڈیل تھے۔ برازیل کے کلب فیڈریشن کے صدر ایڈنلڈ وروڈ ریکس نے اپنے ایک بیان میں زگالو کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹبال کے سب سے بڑے لیجنڈ ز میں سے ایک تھے۔ ایڈنلڈ وروڈ ریکس کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے عظیم ہیرو کی رخصتی کے لیے غم کے اس لمحے میں ان کے خاندان کے افراد اور مداحوں سے کجہتی کا اظہار کرتے ہیں، زگالو برازیلین فٹبال کی سب سے زیادہ کرشماتی شخصیات میں سے ایک تھے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/02/01/2024/latest/62590/ انہوں نے 1958 اور 1962 میں ورلڈ کپ جیتنے والی فاتح ٹیم میں بطور فارورڈ نمائندگی کی اور 1965 میں پروفیشنل کھیل چھوڑ دیا تھا۔ خیال رہے کہ قبل ہسپانوی پولیس نے برازیل کے بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑی ڈینی الویز کو جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 39 سالہ برازیلین کھلاڑی کو ہسپانوی پولیس نے گرفتار کرکے ان سے جنسی ہراسانی کے الزامات پر تفتیش کی ہے، تاہم غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈینی الویز نے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔ ایک خاتون نے الزام لگایا کہ الویز نے گزشتہ دسمبر میں بارسلونا کے ایک نائٹ کلب میں اس کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں 2 جنوری کو ایک خاتون کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ الویز نے اسے نامناسب طریقے سے چھوا تھا۔ ایلوز نے تصدیق کی کہ وہ اس وقت نائٹ کلب میں تھے، لیکن انہوں نے کسی خاتون کیساتھ کوئی غلط حرکت نہیں کی۔