رواں برس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈرامائی کمی کا امکان
1/7/2024 4:33
مسقد: (ویب ڈیسک ) رواں برس 2024 میں تیل کی عالمی قیمتوں میں ڈرامائی کمی کے باعث پاکستان اور دیگر ملکوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کم ہوسکتی ہیں۔
عمان کی بجٹ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ رواں برس یعنی 2024 میں تیل کی عالمی قیمتوں میں ڈرامائی کمی ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اور دیگر ملکوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑے پیمانے پر کم ہوسکتی ہیں۔
عمان کی سرکاری میڈیا کے مطابق عُمان نے جنوری کے آغاز پر اپنے سالانہ بجٹ کا اعلان کیا ہے۔ بجٹ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمانی حکومت کے خیال میں 2024 میں تیل فی بیرل 60 ڈالر میں فروخت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/16/12/2023/latest/59840/
یاد رہے کہ اس وقت خام تیل کی فی بیرل قیمت 76 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ جب کہ گذشتہ مہینوں میں یہ کافی زیادہ تھی۔ ستمبر 2023 میں تیل 96 ڈالر پر پہنچ گیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اکتوبر سے کمی آرہی ہے اور نومبر اور دسمبر میں اس میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔ اگر تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک گر گئی تو پاکستان میں پیٹرولیم قیمتیں بڑے پیمانے پر ایک بار پھر کم ہوسکتی ہیں۔
پچھلی بار خام تیل کی قیمت جب 60 ڈالر کے لگ بھگ تھی تو پاکستان میں پیٹرول 110 روپے فی لیٹر دستیاب تھا۔ تاہم یہ اپریل 2021 کی بات ہے جب ڈالر 150 روپے کا تھا جو اس وقت 281 روپے سے زائد ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage