شاہ رخ خان نے سال 2023 میں کتنے کروڑ کمائے ؟
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان نے سال 2023 میں 2500 کروڑ کمائے، شاہ رخ خان 2500 کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سال 2023 شاہ رخ خان کیلئے ایک کامیاب ترین سال رہا ہے جس میں انہوں نے سال کے آغاز سے ہی ایک کے بعد ایک تین بلاک بسٹرز فلمیں کیں۔ کنگ خان نے جنوری میں فلم ” پٹھان” سے ناصرف لوگوں کے دل جیتے بلکہ اچھا بزنس بھی کیا اس کے بعد فلم” جوان” بھی ان کے مداحوں کو کافی پسند آئی۔ شاہ رخ خان کے سال 2023 کا اختتام ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ‘ڈنکی’ سے ہوا جس نے بڑے پردے پر خوب دھمال مچایا اور ان تینوں فلموں نے مل کر ایک سال میں 2 ہزار 500 کروڑ کا بزنس کیا۔ ٹریڈ اینالسٹ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ایک سال میں 2500 کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/07/01/2024/entertainment/63337/ خیال رہے کہ بالی ووڈ کے سُپر سٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے بُری خبر سامنے آئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال 2024 میں ان دونوں سٹارز کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان بالی ووڈ کے وہ سٹارز ہیں جو ہر سال اپنے مداحوں کو عید کا تحفہ دینے کے لیے اپنی فلمیں ریلیز کرتے ہیں۔ گذشتہ سال 2023 میں سلمان خان نے عید پر فلم کسی کا بھائی کسی کی جان جبکہ دیوالی پر فلم ٹائیگر 3 ریلیز کی تھی جبکہ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو یوم جمہوریہ بھارت کے دن فلم پٹھان جبکہ کرسمس پر فلم ڈنکی کا تحفہ دیا تھا اور اُنکی فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔ بھارتی سٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کے دُنیا بھر میں موجود مداح بہت بے صبری سے ان دونوں فنکاروں کی فلموں کا انتظار کرتے ہیں لیکن اس سال 2024 میں دونوں سٹارز کے مداحوں کے لیے بُری خبر لیکر آیا ہے کیونکہ رواں سال ان دونوں خانز کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں خانز نے اس سال آنے والی کسی بھی اپنی فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، سلمان خان جلد ہی وشنو وردھن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی بُل کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔