عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ،ڈسکہ میں ریلی ،عوام کی بھرپور شرکت
Image

سیالکوٹ:(سنونیوز)”عافیہ رہا کر ائوتحریک“ کے تحت ڈسکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستان نظریاتی پارٹی کی جانب سے مہم کا آغازکردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نظریاتی پارٹی کے مرکزی چیئرمین شہیر حیدر سیالوی اور امیدوار این اے69وقاص قدوس ہاشمی کی قیادت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے یکجہتی ریلی نکالی گئی، ریلی کالج چوک سے شروع ہوکر میلاد چوک میں اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاءنے بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرو کے نعرے درج تھے۔

ریلی کے اختتام پر شہیر حیدر سیالوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نظریاتی پارٹی”عافیہ رہا کر ائوتحریک“ کے تحت ملک گیر ریلیاں نکالے گی ، ہماری یہ جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہائی نہیں مل جاتی۔بعد ازاں چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی ڈسکہ بار پہنچے تو وکلاءنے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،اس موقع پر انہوں نے ڈسکہ بار کے وکلاءسے بھی خطاب کیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage