امریکہ نے جناح ہاؤس حملے میں گرفتارپی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ تک قونصلررسائی مانگ لی
Image
واشنگٹن:(سنو نیوز) امریکہ نے جناح ہاؤس حملے میں گرفتارپی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ تک قونصلررسائی مانگ لی ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ’ہم خدیجہ شاہ کے کیس کی پیروی کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ہم نے پاکستانی حکام سے ان کو قونصلر رسائی دینے کے لیے کہا ہے، امریکہ ہمیشہ تمام ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کو حراست میں لیے جانے پر عمل کے لیے قونصلر نوٹیفیکیشنز پر عمل کریں۔‘ ترجمان ویدانت پٹیل نے کہاکہ ’خدیجہ شاہ امریکہ اور پاکستان کی دہری شہریت رکھتی ہیں اور اس لیے ہم حکومت پاکستان کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں، جب بھی کسی امریکی شہری کو بیرون ملک گرفتار کیا جاتا ہے تو ہم ہر طرح کی مناسب (قانونی) مدد فراہم کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور ہم پاکستانی حکام سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ان زیر حراست افراد کی تمام منصفانہ ٹرائل کے حق احترام کریں گے۔‘ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے نتیجے میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں ملوث گرفتار کارکنوں کی تعداد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان نے کہاکہ ’میرے پاس اس حوالے سے کوئی مخصوص تعداد نہیں ہے۔ میں اس بارے میں جاننا چاہتا ہوں تاہم ظاہر ہے کہ یہ حالات اور رازداری پر منحصر ہے، لیکن ہم اس کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں۔‘ عمران خان کی جانب سے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکی سازش کے سوال پر ترجمان نے کہا کہ ’یہ الزامات صریحاً جھوٹے ہیں،میں نے اس بارے میں پہلے بھی بات کی تھی، پاکستانی سیاست میں پاکستانی عوام کا اختیار ہے اور انہیں اپنے آئین اور قوانین کے تحت چلنا ہے، امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم نے ہمیشہ ایک خوش حال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے اور یہ سوچ بدستور برقرار ہے۔‘

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage