ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے تین منصوبوں کی منظوری

12/6/2023 6:11
اسلام آباد:(سنو نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری دیدی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امداد ٹیکس وصولی بڑھانے، سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی بحالی اور زرعی پیداوار بڑھانے کے منصوبوں کیلئے استعمال کی جائے گی، 30 کروڑ ڈالر پروگرام کے ذریعے ٹیکس وصولی کو بڑھایا جائے گا ۔
اعلامیہ کے مطابق منصوبہ کے تحت ٹیکس اصلاحات، حکومتی اخراجات میں کمی اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، سندھ میں سکولوں کی بحالی کیلئے ساڑھے 27 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
یہ امداد ایشیائی ترقیاتی بینک کے سندھ میں سیلاب سے بحالی کیلئے 1.5 ارب ڈالر پروگرام کا حصہ ہے، امداد سے 1600 سکولوں کی تعمیر نو اور بحالی کی جائے گی، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی بحالی کے منصوبے کیلئے 8 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ خیبرپختونخوا میں غذائی تحفظ کے منصوبے کیلئے 8 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک خواتین کسانوں کو بیچوں کی صفائی اور زرعی کیمیکلز کے محفوظ استعمال کیلئے 30 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرے گا ۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/06/12/2023/latest/58021/ دوسری جانب حکومتی قرضوں کے بوجھ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے، ماہانہ بنیادوں پر استحکام دیکھا گیا ہے، اکتوبر 2023 میں سالانہ بنیادوں پر حکومتی قرضوں میں 24 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومتی قرضوں کا بوجھ اکتوبر 2023 کے اختتام تک 62 ہزار 483 ارب روپے رہا، 40 ہزار 409 ارب روپے مقامی اور 22 ہزار 73 ارب روپے بیرونی قرض کی مد میں شامل ہیں۔ اکتوبر میں مقامی سطح سے 711 ارب روپے قرض لیے گئے،سٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں بیرونی قرضوں کی مد میں 520 ارب روپے ادا کیے گئے،اکتوبر میں حکومت نے 191 ارب روپے خالص قرض لیا ہے۔ ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں کا حجم 12 ہزار 275 ارب روپے بڑھا ہے،حکومت نے اکتوبر میں مقامی سطح سے 7 ہزار 853 ارب روپے کا قرضہ لیا،بیرونی قرض کی مد میں 4 ہزار 422 ارب روپے لیے گئے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے 3 منصوبوں کی منظوری دے دی #sunonewshd #breakingnews pic.twitter.com/JkYmGCqqtv
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) December 6, 2023
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage