ڈالر مزید سستا
Image
کراچی:(سنو نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہوگیا ہے، انٹربینک میں امریکی ڈالر 284 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا دن ایک اور نیا ریکارڈ سامنے آیا ہے، 100 انڈیکس میں 961 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 917 پر بند ہوا ہے، آج 34.1 ارب روپے مالیت کے 93.9 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے۔ دوسری جانب گذشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہوئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 284 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں کمی کا اثراوپن مارکیٹ میں بھی دیکھنے کو ملا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے کم ہو کر 285 روپے 25 پیسے ہو گئی تھی۔ گذشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 44 پیسے سستا ہوگیا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے 50 پیسے پر برقرار رہا۔ گذشتہ روز سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔ سولہ نومبر سے اب تک ڈالر 3 روپے 85 پیسے سستا ہو چکا ہے، 16 نومبر کو ڈالر 288 روپے 10 پیسے پر تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 25 پیسے سستا ہو گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے 75 پیسے کا ہوگیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/06/12/2023/latest/57990/ گذشتہ روز یورو 1 روپے کمی سے 310 روپے کا ہوا تھا، برطانوی پاؤنڈ 360 روپے پر مستحکم ہے، اماراتی درہم 78 روپے 20 پیسے پر برقرار ہے جبکہ سعودی ریال 76 روپے 20 پیسے پر مستحکم ہے۔ گذشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیز دیکھی گئی، 100 انڈیکس 53 پوائنٹس اضافے سے 62546 کی سطح پر ٹریڈ کیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage