دنیا بھر کی 100 متاثر کن اور بااثر خواتین کی فہرست جاری
Image

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے 2022ء کیلئے دنیا کی 100 بااثر ترین اور متاثر کن خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے، جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں۔

اس فہرست میں پاکستانی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج عائشہ ملک، گھانا کی مصنفہ نانا ڈارکو سیکیا، ٹرپل جمپ ایتھلیٹ یولیمار ، ایرانی کوہ پیما الناز ریکابی، روسی پاپ اسٹار الا پوگاچیوا، اداکارہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور لیما بلیئر، یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلنسکا اور بلی ایلیش ودیگر شامل ہیں۔

رواں سال اس فہرستان خواتین کو شامل کیا گیا ہے کہ جو تنازعات کے علاقوں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، چاہے وہ ایران میں تبدیلی کے لیے مارچ کر رہی ہوں یا یوکرین اور روس تنازع کے درمیان سامنے آنے والے نمایاں چہرے ہوں۔

جسٹس عائشہ ملک جنہیں اس سال پاکستانی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے خواتین کے حق میں کئی فیصلے دیے ہیں۔ ان میں وہ تاریخی فیصلہ بھی شامل ہے جس میں اس نے عصمت دری کی شکار لڑکی کے ٹو فنگرٹیسٹ پر پابندی لگا دی تھی۔ اس طرح کےٹیسٹ جنسی تشدد کی تحقیقات میں اس وقت تک استعمال کیے گئے جب تک کہ انہیں 2021 میں غیر قانونی قرار نہیں دیا گیا۔

جسٹس عائشہ سپریم کورٹ میں اپنے کردار کے علاوہ، ملک دنیا بھر کے ججوں کو تربیت دیتی ہیں اور پاکستان میں خواتین ججوں کی کانفرنسوں کا افتتاح کر چکی ہیں، جو عدالتی نظام کے صنفی تناظر پر بحث کو فروغ دیتی ہیں۔

اس فہرست میں یوکرین کی ریاضی دان ماریانا ویازوسکا کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے اس سال کے شروع میں میڈل جیتا تھا۔ وہ تاریخ کی صرف دوسری خاتون ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا، جسے اکثر ریاضی کا نوبل انعام کہا جاتا ہے، جو ہر چار سال بعد دیا جاتا ہے۔

یہ انعام ماریانا ویاجوسکا کو 400 سال پرانا معمہ حل کرنے کے لیے دیا گیا کہ کس طرح آٹھ جہتی خلا میں دائروں کو زیادہ مؤثر طریقے سے بھرنا ہے۔

لوزان میں سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ای پی ایف ایل) میں کام کرنے والی ماریانا ویازوسکا یہاں انسٹی ٹیوٹ آف میتھمیٹکس میں نمبر تھیوری کی پروفیسر اور شعبہ کی سربراہ ہیں۔

ان ممتاز خواتین کے علاوہ جن شخصیات کو بااثر خواتین کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ان میں نازنین زغاری، یانا زنکیوچ، صوفیہ ہینونن، کیمیکو ہیراٹا، جیہاد حمدی، الیگزینڈرا اسکوشیلینکو، سیلی اسکیلز، نانا داروکا سیکیامہ، مونیکا سمپسن، روزا صالح، یولیا سچوک، عینورا سگین، گیتانجلی شری، ژاؤ ژاؤکسوان، ماریانا ویازوسکا، نومی لانگ، می کیونگ (مکی) لی، ارسولا وان ڈیر لین، لیلی، ناجا لائبرتھ، المیر روزاس، جین ریگبی، الناز رقابی، چینگ ین، نرگس محمدی، زارا محمدی، ریٹا مورینو، میا موٹلی، لارا میک ایلسٹر، مونیکا مسونڈا، سلیمہ رادیہ مکانسانگا، ملی، نگار مارف، حدیجاتو منی، اولیکسینڈرا ماتویچک، سیلما بلیئر، وکٹوریہ بپٹسٹ، نتھالیا بیکرٹ، کرسٹینا برڈینسکیہ، ٹیرانا برک، نیلوفر بیانی، ویلماری بامباری، سمراوت فکرو، آلا پوگوچیوا، تمنا زریاب پرانی، یولیا پیوسکا، ایلس پاتاشو، سیمون ٹیبیچے، افرات تلما، کسانیٹ ٹیڈروس، زہرہ زویا، ریما جفالی، سنیہا جوالے، اولینا زیلنسکا، سنجیدہ اسلام چویا، ڈیلک گورسوئے، مریم کرسٹینا کولو، ارینا کونڈراتووا، چنیل کونٹوس، اسونیل کوٹو، قادری کیونگ، ماریا فرنینڈا کاسترو مایا ودیگر شامل ہیں۔