انڈین گلوکار لکی علی کی زمین پر قبضہ، حکام سے مدد مانگ لی
Image

ممبئی: (سنو ٹی وی) انڈیا کے معروف گلوکار لکی علی نے ریاست کرناٹک کے حکام سے اپنی زمین پر قبضے کے معاملے میں مدد مانگی ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ ارگا نیندرا نے معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

خیال رہے کہ لکی علی کا اصل نام مقصود محمود علی ہے۔ لکی علی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں الزام لگایا ہے کہ کچھ لینڈ مافیا نے بنگلور میں ان کے آباؤ اجداد کی تین ایکڑ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ قبضہ مافیا کو کو ایک سرکاری افسر کی حمایت بھی حاصل ہے۔ لکی علی نے یہ بھی کہا کہ وہ اس وقت کام کے سلسلے میں دبئی میں ہیں، اس لیے بنگلور میں رہنے والے ان کے اہل خانہ کو پولیس تحفظ فراہم کیا جائے۔

لکی علی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں آئی اے ایس افسر روہنی سندھوری، ان کے شوہر سدھیر ریڈی اور ان کے بھائی مدھوسودن ریڈی کا نام لیا ہے۔

لکی علی کے الزامات پر آئی اے ایس افسر روہنی سندھوری نے کہا، "میں لکی علی کے فن کا احترام کرتی ہوں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ جب معاملہ عدالت میں ہے تو ان کی سوشل میڈیا پوسٹ مکمل طور پر غیر ضروری تھی۔ یہ ہمدردی حاصل کرنے کی نیت سے کی گئی۔"

لکی علی نے یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے اس معاملے میں اعلیٰ حکام سے شکایت کی، لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔ ان کا خاندان گزشتہ 50 سالوں سے یہاں رہ رہا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage