عمران خان کی 121 مقدمات کی کاروائی روکنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
Image
لاہور: (سنو نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 121 مقدمات کی کاروائی روکنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 8 مئی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی کازلسٹ جاری کردی۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس مس عالیہ نیلم ،جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق حصہ ہیں۔ 5 رکنی بینچ نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالت نے 8 مئی کو مقدمات کی تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔عمران خان نے درج مقدمات میں کاروائی روکنے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage