عمران خان کی 121 مقدمات کی کاروائی روکنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

5/6/2023 4:34
لاہور: (سنو نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 121 مقدمات کی کاروائی روکنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 8 مئی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی کازلسٹ جاری کردی۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس مس عالیہ نیلم ،جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق حصہ ہیں۔
5 رکنی بینچ نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالت نے 8 مئی کو مقدمات کی تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔عمران خان نے درج مقدمات میں کاروائی روکنے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ جینز کی جیبوں کے کناروں پر بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
October, 9 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage