Homeتازہ ترینون ڈے میں نمبر 1 پوزیشن:بابراعظم ٹویٹرپرآنکھ کا تارا، مداحوں نے تعریفوں کےپل باندھ دیئے

ون ڈے میں نمبر 1 پوزیشن:بابراعظم ٹویٹرپرآنکھ کا تارا، مداحوں نے تعریفوں کےپل باندھ دیئے

ون ڈے میں نمبر 1 پوزیشن:بابراعظم ٹویٹرپرآنکھ کا تارا، مداحوں نے تعریفوں کےپل باندھ دیئے

لاہور:(سنو نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کو ون ڈے ریکنگ میں عالمی نمبر ون کی پوزیشن پرلانے والےبابراعظم ٹویٹرپرآنکھ کا تارا بن گئے،مداحوں نے قومی کپتان کی تعریفوں کےپل باندھ دیئے۔


بابراعظم کا شماراس وقت دنیا کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہےجبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہےکہ قومی کپتان بابر اعظم اب تک کے بہتر ین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ کے دوران بابراعظم نے شاندار سنچری اسکور کی اور انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کی رینکنگ پانچویں تھی، سیریز میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اب تک کے چاروں میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔


پاکستان فی الحال آسٹریلیا اور انڈیا کے خلاف ڈیسیمل پوائنٹس پر آگے ہے، اگر پاکستان پانچواں میچ بھی جیت جاتا ہے تو اس کی برتری واضح ہوجائے گی تاہم مئی کے وسط میں ون ڈے رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد رینکنگ میں رد و بدل ہوسکتا ہے۔چوتھے ون ڈے میں فتح کے بعد پاکستان کے مجموعی ریٹنگ پوائنٹس 113.483 ہوگئے ہیں، آسٹریلیا کے ریٹنگ پوائنٹس 113.286 جبکہ انڈیا کے ریٹنگ پوائنٹس 112.638 ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ” ون ڈے کرکٹ کے 52 سال میں پاکستان کبھی بھی دنیا میں نمبر 1 نہیں رہا اور پھر بابر اعظم الحمدللہ ہمارے کپتان بن گئے۔ ”


ایک صارف نے ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” کنگ بابراعظم کی 18 ویں سنچری”


ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھتے ہوئے کہا کہ ” کنگ بابر اعظم نے’ سسٹم ‘ تباہ کر دیا،سینئر کیمپ سے اپنی ٹیم کو دنیا کی نمبر 1 ون ڈے ٹیم بنانا بابر اعظم کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔


ایک صارف نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ٹھیک 9 سال قبل 5 مئی 2014 کو بابر اعظم نے پاکستانی کیمپ کے لیے منتخب ہونے کا ٹویٹ کیا اور 5 مئی 2023 کو نمبر 1 بلے باز ون ڈے میں تیز ترین 5 ہزار رنز اور تیز ترین 18 ون ڈے سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے، بطور کپتان پاکستان کو بھی نمبر 1 پر لے گئے۔


ایک صارف نے لکھا کہ کپتان بابراعظم کی قیادت میںٹیم کا اتحاد کو کوئی نہیں بدل سکتا ، اتنی ذہنی اذیتوں اور ڈراموں کے بعد بھی سب ایک ساتھ ہیں، میں بابراعظم سے پیار کرتاہوں۔

Share With:
Rate This Article