Homeتازہ ترینبابر اعظم کو پہلا بیٹ خریدنے کےلئے کس نے پیسے دیئے؟

بابر اعظم کو پہلا بیٹ خریدنے کےلئے کس نے پیسے دیئے؟

بابر اعظم کو پہلا بیٹ خریدنے کےلئے کس نے پیسے دیئے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) بابر اعظم نے ماضی کی یادوںکو تازہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پہلا بیٹ خریدنے کے لیے والدہ نے اپنی جمع پونجی مجھے دی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے دلچسپ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے والد کو کہا کہ مجھے بیٹ چاہئے،انہوں نے کہا میرےپاس پیسے نہیں،والدہ نے کہا میرےپاس کچھ پیسے جمع کئے ہوئے ہیں،اسوقت بیٹ کی قیمت 5 ہزار کے لگ بھگ تھی،والدہ کےپیسوں سے خریدے ہوئے بیٹ سے تقریبا 2 سال کرکٹ کھیلا۔


بابر اعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں شامل کیے جانے کی پہلی فون کال آج تک یاد ہے، اپنے شائقین کے سامنے کھیلنے کا اپنا مزہ ہے، ابتدائی دنوں میں بسوں میں سفر کرنا اور سموسے کھانا نہیں بھول سکتا،میرے کریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف لگاتار تین سنچریاں تھیں،کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ اتنے سارے ریکارڈز بناڈالوں گا

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے بہت ُپرجوش ہوں اور تیار ہوں، کپتان کی حیثیت سے تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔

Share With:
Rate This Article