ایشوریہ بالی ووڈ کی امیرترین اداکاراؤں میں شامل ،اداکارہ کی مجموعی دولت کتنی؟

5/6/2023 5:09
ممبئی:(ویب ڈیسک ) ایشوریہ بچن کا نام بالی ووڈ کی امیر ترین اداکاراؤں میں شامل کیا جاتا ہے۔اداکارہ کروڑوں کی جائیداد ، بینک بیلنس اور لگژری گاڑیوں کی مالکن ہیں۔
ایشوریہ رائے کی کمائی کے ذرائع کیا ہیں؟
ایشوریہ رائے بچن اپنی فلموں میں کام کر کے بہترین کمائی کرتی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، ایشوریہ رائے ہر فلم کے لیے 10 سے 12 کروڑ روپے کی موٹی رقم بطور فیس وصول کرتی ہیں۔ ایشوریہ رائے بچن فلموں کے علاوہ کئی بڑے برانڈز کی تشہیر بھی کرتی ہیں۔ ان برانڈز کی تشہیر کے لیے اداکارہ کروڑوں میں فیس لیتی ہیں۔ سیلیبریٹی ورتھ کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 تک کے اعداد و شمار کے مطابق ایشوریا رائے بچن 800 کروڑ سے زائد کی دولت کی مالک ہیں۔ اس دولت کے ساتھ ساتھ ان کا نام بالی ووڈ کی امیر ترین اداکاراؤں میں لیا جاتا ہے۔عالیشان گھر
اس دولت کے ساتھ ایشوریہ رائے بچن کے پاس دو بہت ہی شاندار گھر بھی ہیں، جن کی قیمت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔ حالانکہ اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ ممبئی میں موجود بنگلے میں رہتی ہیں۔ ایشوریہ کے بنگلے میں ان کی ضرورت کی ہر چیز کو شامل کروایا گیا ہے۔لگژری گاڑیاں
اس پراپرٹی کے ساتھ ایشوریہ رائے بچن کے پاس کئی لگژری کاریں بھی موجود ہیں۔ ایشوریہ کے کار کلیکشن میں 7.95 کروڑ کی رولس رائس گھوسٹ، 1.60 کروڑ کی مرسڈیز بینز ایس 350 ڈی، 1.58 کروڑ کی آڈی اے 8 ایل ، مرسڈیز بینز ایس 500 کے ساتھ منی کپور بھی شامل ہے۔ یاد رہے ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’پونین سیلون 2‘ ریلیز کر دی گئی ہے جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage