عمران خان نےعدلیہ پر کبھی عدم اعتماد نہیں کیا: گوہر علی خان
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستانی عدلیہ پر کبھی عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ عمران خان کا عدلیہ پر اعتبار نہیں ہے، آج میری ان سے عدالت میں ملاقات ہوئی، خان صاحب نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا جس میں انہوں نے عدلیہ پر عدم اعتماد کیا ہو، وہ عدلیہ پر پورا اعتماد کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں دلچسپ صورتحال سامنے آ گئی تھی ، جب بیرسٹر گوہر خان کی پریس کانفرنس کے بعد سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے انٹری دی ، دونوں پی ٹی آئی رہنما آمنے سامنے آ گئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس سے روک دیا تھا۔ لیکن انہوں نے ہدایت ماننے سے انکار کر دیا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ میں اپنی پریس کانفرنس کروں گا۔ اور وہ پریس کانفرنس کے لئے پریس روم میں پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/04/01/2024/pakistan/62996/

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج لیگل ٹیم کی سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔اس دوران سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیسز پر گفتگو ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کیسز کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔کسی کو حق نہیں کہ پی ٹی آئی یا انکے وکلاء کی تضحیک کرے۔سپریم کورٹ نے عمیر نیازی کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا لیکن آر اوز کے کنڈکٹ پر نوٹس نہیں لیا جارہا۔ہمارے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو اغواء کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوگا پی ٹی آئی کے کیسز کیلئے علیحدہ بنچز بنائے جائیں۔ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن پی ٹی آئی توہین برداشت نہیں کرسکتی۔ سپریم کورٹ سے آج تک ہمیں کوئی ریلیف میں ملا۔ سائفرکیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ضمانت کسی اور بنچ سے ملی ۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ہم پر احسان نہیں ہمارا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/04/01/2024/pakistan/62993/

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس طلب کر لیا اور کہا کہ شیر افضل مروت بغیر اجازت کیوں پریس کانفرنس کر رہے ہیں ؟ میڈیا سیل نے ان کو روکنے کی بھرپور کوشش کی وہ نہیں مانے۔

شیر افضل مروت کا اپنی پریس کانفرنس جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے خان صاحب سے مل کر آیا ہوں، جو بھی میں کہہ رہاہوں یہ خان صاحب اور پی ٹی آئی کا بیانیہ سمجھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھینا جا رہا ہے، نواز شریف کا کیس تو لگ گیا لیکن خان صاحب کا کیس نہیں لگا رہے۔