Suno News
سردیوں میں بھی بدترین لوڈ شیڈنگ، 10 گھنٹے تک بجلی غائب
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) گرمیوں کے بعد موسم سرما میں بھی بجلی غائب ہونے لگی۔ ملک کے مختلف شہروں میں دس، دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا۔ حکام نے پانی اور گیس کی کمی کو وجہ قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/04/01/2024/pakistan/62968/ وزارت توانائی کے مطابق پانی کی قلت کے باعث پن بجلی سے چلنے والے پاور پلانٹس سے پیداوار انتہائی کم ہو چکی ہے۔ سردیوں میں گھریلو صارفین کے لیے طلب بڑھنے سے گیس پاورپلانٹس کو بھی گیس کی فراہمی معطل ہے۔ بجلی کے ترسیلی نظام کی خامیوں کے باعث بھی لوڈ شیڈونگ کے دورانیے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب شہری علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ ملک میں اس وقت بجلی کی طلب 13 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار 9 ہزار میگا وواٹ ہے۔