شہباز اور مریم کے کاغذات منظور، شاہ محمود کے مسترد
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کا مرحلہ جاری ہے۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور مریم نواز کے کاغذات درست قرار جبکہ شاہ محمود قریشی کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ اپیلٹ ٹربیونل نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل خارج کر دی۔ مریم نواز شریف سینئر نائب صدر مسلم لیگ نواز کے کاغذات پی پی 80 سرگودھا سے درست قرار دیئے گئے۔ قریشی خاندان کی 9 اپیلوں پر جسٹس سرفراز علی ڈوگر نے سمات کی۔ شاہ محمود قریشی کی این اے 150، این اے 151 اور پی پی 218 سے اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ زین قریشی اور مہر بانو قریشی کی این اے 150، این اے 151 اور پی پی 218 سے کاغذات منظورہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/06/01/2024/pakistan/63187/ الیکشن ٹریبوینل پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شکیل احمد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی منظو کرلئے۔ اسد قیصر کے کاغذات آر او صوابی نے شہری کی شکایت پر مسترد کیے تھے۔ الییکشن ٹربیونل کے جج محمد ہاشم کاکڑنے سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف دائر پانچوں اپیلیں سماعت کے بعد خارج کر دیں۔ الیکشن ٹربیونل کے جج نے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے جام کمال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی کی اپیل بھی منظور ہوگئی۔ حلقہ این اے 50 سے تحریکِ انصاف کے امید وار ہوں گے۔ حلقہ این اے 50 اٹک ٹو سے پی ٹی آئی کی امیدوار ایمان طاہر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔ صوبائی حلقہ پی پی 2 سے ناز طاہر کے کاغذات نامزدگی منظورکر لیے گئے۔ ایمان طاہر پی ٹی آئی رہنما میجر طاہر صادق کی بیٹی اور ناز طاہرمیجر طاہر صادق کی اہلیہ ہے۔ دونوں کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل نے منظورکیے۔