ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے حوالے ہونے جا رہا ہے: مریم اورنگزیب
Image
لاہور: (سنو نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے حوالے ہونے جا رہا ہے، ریاست پر حملہ کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے، عدالتوں سے بھاگنے والا الیکشن سے بھی بھاگ رہا ہے، 9 مئی کے دہشت گرد کو عدالت سے ڈھیل ملی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام کو الیکشن چاہیے، لیول پلئنگ فیلڈ مانگنے والون کو الیکشن سے بھاگنے نہین دیں گے، سینیٹ مین خاموش رہتے ہیں باہر آکر شور مچاتے ہیں، پاکستان کی عوام کے لئے اس قرارداد کی مخالفت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/05/01/2024/latest/63136/ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو 2018 میں لیول پلائینگ فیلڈ نہیں ملی، اس وقت نواز شریف کو ان کی بیٹی کے ساتھ جیل بھیجا، یہ سازش سے پہلے ہائیکورٹ چلے گئے اور اب قرارداد کی حمایت کی، ہر رشتے، عدالتوں سے بھاگنے والا الیکشن سے بھاگ رہا ہے، اب ان کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، ہماری ٹکٹس اناوئنس کا سلسہ شروع ہوچکا ہے، ہم نے میڈیا کے سامنے سب کا انٹرویو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملزم کو عدالت میں پیش کیا تو اس کو کہا گیا کہ گڈ ٹو سی یو، 9 مئی کو انہوں نے پورے ملک کو جلانے کا حکم دیا اور اس کے بعد مکر گئے، جیلوں میں بیٹھ کر یہ دھمکیاں دے رہے ہیں، جیب سے نکالتا ہے سائفر اور بعد میں کہتا ہے کہ محسن نقوی نے حکومت گرائی، آرٹیکل لکھوا رہے ہیں کہ ان کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔ لیگی رہنما نے کہا کہ کاغذات نامزدگی منظور ہورہے ہیں یہ الیکشن لڑرہے ہیں لیکن پاکستان کی عوام اب ان کو ووٹ نہیں دینے والی، تم نے معیشت تباہ کردی ہے، تھوڑی سی شرم کریں عوام کو بھوکا کردیا، ہر چیز برباد کر دی، عوام کو بے روزگار کر دیا، کہتے ہیں کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ کردیا اور اس نے بچایا۔