محکمہ موسمیات کا سردی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی خبروں پر ردعمل
Image
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری کے دوران موسم کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ماہرین موسم کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، معمول کے مطابق ماہ جنوری سرد ترین مہینہ ہوتا ہے، عوام الناس سے گزارش ہے کہ ان بے بنیاد خبروں کو نظر انداز کریں۔ یاد رہے گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ 12 جنوری سے 15 جنوری کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہو سکتے ہیں۔ مذکورہ تاریخوں کے دوران سعودی عرب کی طرح دن یا رات کو برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ جن علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے ان میں وسطی پنجاب کے اضلاع گجرات، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، قصور، ویہاڑی، اوکاڑہ، ساہیوال، حافظ آباد، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، لیہ، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، اور رحیم یار خا شامل ہیں۔ یہ پاکستان بھر میں خصوصا پنجاب میں تاریخ کی سردی کی شدید ترین لہر ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/05/01/2024/pakistan/63025/ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں آئندہ ہفتے منگل کے روز سے ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے سموگ کی شدت میں واضح کمی کا امکان ہے تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دُھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دُھند اور سموگ چھائے رہے گی، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دُھند اور سموگ کی لپیٹ میں رہے، تاہم پسنی 03 اور گوادر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لیہہ منفی 11، سکردو منفی 10، کالام، گوپس ،گلگت، ستور منفی 05، سری نگر منفی 04، راوالاکوٹ اور ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔