بدبخت بیٹے کا والدہ پر ٹوکے سے حملہ، حالت تشویشناک
Image

مانسہرہ: (سنو نیوز) مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقہ ست بنی میں دردناک واقعہ، بیٹے کا ٹوکے سے، والدہ پر حملہ، متاثرہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ بدبخت بیٹے اپنی ماں کی آنکھوں ، چہرے اور سر پر ٹوکے سے وار، کیے۔ خاتون کو ڈاکٹروں نے بروقت طبی امدادی دی اور جسم کے مختلف حصوں پر200 سے زائد ٹانکے لگائے تاکہ اس کی جان بچائی جا سکے۔

ادھر ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آنکھوں میں شدید زخم آنے کی وجہ سے متاثرہ خاتون کی بینائی خطرے میں ہے جبکہ اس کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے ملزم بالا کوٹ کے علاقے ست بنی کا رہائشی ہے اور اس کا نام یاسر جیلانی بتایا جا رہا ہے جو پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہے۔

The son attacked the mother, the condition is critical

پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ سفاک بیٹے نے والدہ کی ہاتھ کی انگلیاں اور بازو بھی توڑ دیے ، ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایس ایچ او بالاکوٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم یاسر ، خاتون کے شوہر، کیس کو چھپانے والے ڈاکٹرز سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، متاثرہ کو انصاف دیا جائے گا ۔ جبکہ خاتون کا الزام ہے کہ پیسے کے زور پر معاملات کو دبایا جا رہا ہے، مجھے انصاف دیا جائے ، ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔