شاہ رخ اور سلمان خان کے مداحوں کیلئے برُی خبر
Image
ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سُپر سٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے بُری خبر سامنے آئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال 2024 میں ان دونوں سٹارز کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان بالی ووڈ کے وہ سٹارز ہیں جو ہر سال اپنے مداحوں کو عید کا تحفہ دینے کے لیے اپنی فلمیں ریلیز کرتے ہیں۔ گذشتہ سال 2023 میں سلمان خان نے عید پر فلم کسی کا بھائی کسی کی جان جبکہ دیوالی پر فلم ٹائیگر 3 ریلیز کی تھی جبکہ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو یوم جمہوریہ بھارت کے دن فلم پٹھان جبکہ کرسمس پر فلم ڈنکی کا تحفہ دیا تھا اور اُنکی فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔ بھارتی سٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کے دُنیا بھر میں موجود مداح بہت بے صبری سے ان دونوں فنکاروں کی فلموں کا انتظار کرتے ہیں لیکن اس سال 2024 میں دونوں سٹارز کے مداحوں کے لیے بُری خبر لیکر آیا ہے کیونکہ رواں سال ان دونوں خانز کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں خانز نے اس سال آنے والی کسی بھی اپنی فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، سلمان خان جلد ہی وشنو وردھن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی بُل کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/06/01/2024/entertainment/63221/ شاہ رخ خان کی اس سال آنے والی فلموں کو تفصیلات کو دیکھا جائے تو رواں سال 2024 مارچ یا اپریل میں اُنکی نئی فلم کی شوٹنگ شروع ہوگی لیکن ابھی تک اداکار نے فلم کا عنوان نہیں بتایا اور نہ ہی فلم کی دیگر تفصیلات دی ہیں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال شاہ رخ خان اور سلمان خان تہواروں کے موقع پر اپنی اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے جسکی وجہ سے رواں سال اُنکی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوسکے گی۔ دوسری جانب سلمان خان اور شاہ رخ خان کی کوئی بھی فلم اس سال ریلیز نہ ہونے کی بنا پر اکشے کمار، اجے دیوگن سمیت دیگر بالی ووڈ سٹارز اپنی فلمیں اس سال تہواروں کے دوران ریلیز کریں گے۔