پی ٹی آئی ترانہ ‘ ہم کوئی غلام تو نہیں’ لکھنے والا شاعر عاصم تنہا قتل
Image
دریاخان: (ویب ڈیسک) معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں معروف سرائیکی شاعر ماجد خان المروف عاصم تنہا سمیت 2 افراد قتل ہوگئے۔ نواحی علاقے چاندنی چوک پر معروف شاعر ماجد خان عاصم تنہا کو ان کے رشتہ دار سمیع اللہ نے معمولی تلخ کلامی پر فائر کر کے قتل کر دیا جس پر مقتول عاصم تنہا کے بھائی نے موقع پر ہی اپنے بھائی کے قاتل سمیع اللہ کو فائر کر کے قتل کر دیا، یوں معمولی تلخ کلامی پر دونوجوان موت کی بھینٹ چڑھ گئے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/05/01/2024/latest/63067/ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مقتول عاصم تنہا شاعر اور گیت نگار تھے۔ عاصم تنہا بے شمار سرائیکی، پنجابی اور اردو گیتوں کے خالق اور صاحبِ کتاب شاعر تھے جو پاکستان بھر سمیت ہمسایہ ملک بھارت میں بھی اپنے ملک اور ضلع بھکر کا معتبر حوالہ تھے۔ مقتول عاصم تنہا کا پاکستان تحریکِ انصاف کے لئے لکھا گیا ترانہ ” ہم کوئی غلام تو نہیں “کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پی ٹی آئی کے حلقوں میں بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی۔