واٹس ایپ صارفین کیلئے برُی خبر
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے اس کے اینڈرائیڈ صارفین سے بہت بڑی سہولت چھن جانے کا امکان ہے۔ واٹس ایپ آئے روز نئی تبدیلیاں کرتا ہے، ایسی ہی ایک تبدیلی ہونے جا رہی ہے، ابھی واٹس ایپ بیک اپ ڈیٹا کے لیے گوگل ڈرائیو سٹوریج کی کوئی حد نہیں مگر آئندہ چند ماہ میں یہ سہولت چھن جائے گی۔ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک بہت بڑی سہولت ختم ہونے والی ہے۔ نومبر 2023 میں گوگل کیجانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ بیک اپ کے لیے جلد گوگل اکاؤنٹ کی سٹوریج استعمال کی جائے گی۔ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے دسمبر 2023 میں واٹس ایپ کے بیٹا صارفین کے لیے یہ تبدیلی کی جائے گی اور پھر بتدریج اگلے سال تمام صارفین پر اس کا اطلاق ہوگا۔ اس حوالے سے واٹس ایپ نے کہا ہے کہ بیک اپ ڈیٹا کی حد کے حوالے سے نئی تبدیلی کا اطلاق 2024 میں تمام صارفین پر ہوگا۔ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کے مطابق صارفین کو اس حوالے سے 30 دن قبل آگاہ کیا جائے گا۔ اگر آپ واٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو وہاں چیٹ بیک اپ پر یہ میسج نظر آئے گا کہ آئندہ چند ماہ میں بیک اپ کے لیے گوگل سٹوریج کو استعمال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/06/01/2024/latest/63155/ خیال رہے کہ گوگل اکاؤنٹس کیساتھ 15 جی بی کی مفت کلاؤڈ سٹوریج ملتی ہے جو جی میل، ڈرائیو اور فوٹوز وغیرہ کے لیے استعمال ہوتی ہے، واٹس ایپ ڈیٹا کا بیک اپ اس وقت مددگار ثابت ہوتا ہے جب آپ اپنا فون تبدیل کرتے ہیں اور گوگل ڈرائیو کے ذریعے اس تک رسائی آسان ہوتی ہے۔ جب واٹس ایپ ڈیٹا کے لیے گوگل کی مفت اسٹوریج کی گنجائش ختم ہوگی تو پھر صارفین کو گوگل ون (1) کے سبسکرپشن پلان کو انتخاب کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔