Homeتازہ ترینکمپیوٹر کے کی بورڈ میں دہائیوں بعد نئے بٹن کا اضافہ

کمپیوٹر کے کی بورڈ میں دہائیوں بعد نئے بٹن کا اضافہ

Microsoft is adding a new key to PC keyboards

کمپیوٹر کے کی بورڈ میں دہائیوں بعد نئے بٹن کا اضافہ

لاہور:(ویب ڈیسک) اگر آپ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہیں تو آپ سالوں سے ایک ہی کی بورڈ کا استعمال کر رہے ہونگے مگرسالوں بعد پہلی بار مائیکرو سافٹ کمپنی کی جانب سے کمپیوٹر کے کی بورڈ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

مائیکرو سافٹ کیجانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے پر کافی کام ہو رہا ہے اور یہ کمپنی سال 2024 میں کمپیوٹرز کو اے آئی سے لیس کرنا چاہتی ہے، اسی لیے نئے لیپ ٹاپس اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کیلئے کی بورڈ میں ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔

آئندہ چند ماہ میں اگر آپ نئے ونڈوز کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو خریدیں گے تو کی بورڈ پر ایک نیا بٹن نظر آئے گا، اسے کو پائلٹ کی کا نام دیا گیا ہے جس پر کلک کرکے مائیکرو سافٹ کے اے آئی کو پائلٹ پروگرام تک رسائی حاصل ہوگی۔


کمپنی کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لگ بھگ 30 سال قبل ہم نے کمپیوٹر کی بورڈ میں ونڈوز بٹن متعارف کرایا تھا اور دنیا بھر میں لوگوں نے اس کا استعمال کیا، بیان میں کہا گیا کہ اب کو پائلٹ بٹن کے ذریعے صارفین اے آئی کی دنیا میں داخل ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں

SpaceX پر ملازمین کو غیر قانونی طور پر فارغ کرنے کا الزام

کو پائلٹ بٹن مینیو یا ونڈوز بٹن کی جگہ لے گا جسے دہائیوں قبل متعارف کرایا گیا تھا، یہ نیا بٹن بیشتر کی بورڈز کے دائیں جانب کے alt بٹن کے برابر میں نظر آئے گا، اس بٹن کو کلک کرنے سے ونڈوز 11 میں ونڈوز کو پائلٹ ڈیجیٹل اسسٹنٹ لانچ ہ و جائے گا جو چیٹ جی پی ٹی جیسا چیٹ بوٹ ہے۔

Share With:
Rate This Article