21 February 2024

Homeتازہ ترینآسٹریلیا نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز جیت کر وائٹ واش کر دیا

آسٹریلیا نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز جیت کر وائٹ واش کر دیا

australia-wins-the-series

آسٹریلیا نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز جیت کر وائٹ واش کر دیا

سڈنی :(سنو نیوز) سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز جیت کر وائٹ واش کر دیا۔

کینگروز نے شاہینوں کو آخری ٹیسٹ میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی، ڈیوڈ وارنرنے اپنا آخری میچ یادگار بنا دیا، مارنس لبوشین نے بھی نصف سنچری بنائی، قومی ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھی ناقص کارکردگی دکھائی۔

اس سے قبل پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں 79رنزسے شکست ہوئی، پرتھ ٹیسٹ بھی پاکستان 360 رنزکے بھاری مارجن سے ہارا تھا۔


سڈنی ٹیسٹ کی دوسری باری میں قومی ٹیم صرف 115 رنز پرڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا، عبداللہ، شفیق، شان مسعود ، آغا سلیمان ، ساجد خان کھاتہ ہی نہ کھول پائے، صائم ایوب 33، رضوان28، بابراعظم 30 ،عامر جمال 18، سعود شکیل 2 رنز ہی بنا پائے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی، اوپنر عثمان خواجہ ساجد خان کا شکار بن کر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا

آسٹریلیا

میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے تک 1 وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنالیے تھے، کھانے کے وقفے کے بعد ڈیوڈ وارنر 57 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے۔

اسٹیون اسمتھ نے 4 رنز اور مارنس لبوشین نے 55 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ آسٹریلیا نے چوتھے روز پاکستان کا دیا ہوا 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 25.5 اوورز میں حاصل کیا۔


اس سے پہلے چوتھے دن کے آغاز میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی، عامر جمال میچ آف سی میچ رہے جبکہ پیٹ کمنز مین اف دی سیریز قرار پائے۔

آسٹریلیا میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے اپنی پہلی ہی سیریز میں تہلکہ مچا دیا۔ عامر جمال نے سیریز میں پاکستان کیلئے 18 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 143 رنز بنائے، 27 سالہ آل راونڈر نے پرتھ ٹیسٹ کی ڈیبیو اننگز میں چھ کینگرو بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پہلے 82 رنز کی باری کھیل کر پاکستان کو تین سو پلس کا مجموعہ دلایا۔ پھر چھ آسٹریلوی بیٹرز کو ٹھکانے لگا کر پاکستان کو آسٹریلیا پر برتری دلائی۔ ایک طرف آسٹریلیا کی پوری ٹیم اور دوسری طرف واحد عامر جمال جو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پاکستانی بیٹرز محمد رضوان 28، عامر جمال 18 اور حسن علی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے جبکہ عبداللہ شفیق، شان مسعود، ساجد اور سلمان صفر پر آؤٹ ہوئے تھے، صائم ایوب 33 اور اسٹار بیٹر بابراعظم صرف 23 رن بنا سکے۔

مزید پڑھیں

آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بن گیا

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ہیزل ووڈ نے 4 اور نیتھن لائن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Share With:
Rate This Article