اشنا شاہ کا شوہر شاہین شاہ آفریدی کا سوتیلا بھائی؟
Image

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے شوہر، حمزہ امین کے ساتھ رومانوی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے نئے اپنے رشتے کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ خوبصورت لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ مختلف مقامات پر جنوری کی یخ بستہ ہوئی ہواؤں اور ٹھنڈے موسم کا لطف اٹھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی تصاویر کو خصوصی کیپشن کے ساتھ سجا یا ہے، جس نے اس موقع پر گزرے ہوئے لمحات کو مزید خوبصورت بنا دیا ہے۔ ان کی اس تصویر کی کلیکشن نے مداحوں کو متاثر کر دیا ہے ۔ ان کے مداح ان تصاویر کو دیکھ کر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

ان خوبصورت فوٹوزکو جہاں شوبز شخصیات کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ، وہیں سوشل میڈیا صارفین اور اشنا شاہ کے فینز دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جو موضوع بحث بن چکے ہیں ۔ تاہم ان صارفین کے منفرد تبصروں کے درمیان ہی ایک صارف کمنٹ ایسا بھی تھا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

اداکارہ اشنا شاہ کی پوسٹ پر ایک سوشل میڈیا صارف نے ان کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ،’کیا حمزہ امین کپتان شہنشاہ آفریدی کے سوتیلے بھائی ہیں؟ یاد رہے کہ ایکٹریس اشنا شاہ فروری 2023 ء میںحمزہ امین کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں جو مشہور گالفر ہیں۔

اشناہ شاہ کا حمزہ امین کے ساتھ شادی کے بعد ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ "مجھ سے شادی کے بعد حمزہ کو شہرت ملی۔ میرے شوہر کے مشہور ہونے کی وجہ سے عورتوں کو ان سے دور رہنا چاہیے تھا، لیکن حیران کن طور پر وہ اوربے غیرت‘ہوگئیں اور ہاتھ دھو کر حمزہ کے پیچھے پڑگئی ہیں۔