اداکار کرسٹیان اولیور بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک
Image
لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) معروف ہالی ووڈ اداکار کرسٹیان اولیور اپنی دو بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیان اولیور نے اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ ایک چھوٹے طیارے میں اڑان بھری تھی، یہ طیارہ اداکار کو ایک چھوٹے سے جزیرے بیکیا سے سینٹ لوشیا لیکر جا رہا تھا۔
اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ان کا طیارہ کیریبین سی میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد کوسٹ گارڈز نے سمندر سے چار لاشیں نکالیں۔
سمندر سے ملنے والی چار لاشوں کی شناخت 51 سالہ کرسٹیان اولیور، 12 سالہ بیٹی انک، 10 سالہ بیٹی مدیتا اور پائلٹ رابرٹ ساکس کے نام سے ہوئی۔
اولیور نے چند روز قبل انسٹاگرام پر ساحل سمندر کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’جنت میں کہیں سے سلام، 2024 ہم یہاں آئیں گے‘۔
اولیور نے ٹی وی سیریز ’سیوڈ بائی دی بیل: دی نیو کلاس‘ اور فلم ’دی بیبی سیٹرز کلب‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اپنے آبائی ملک جرمنی میں اولیور نے مشہور پولیس شو ’الارم فر کوبرا 11‘ میں دو سیزن تک اداکاری بھی کی تھی۔