پی کے 36 میں ٹکٹ کی تقسیم، ن لیگ کیلئے کڑا امتحان بن گئی
Image

سنو الیکشن سیل :(رپورٹ،قمر حنیف) صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے مانسہرہ پی کے 36 میں ٹکٹ کی تقسیم مسلم لیگ ن کے لیے کڑا امتحان بن گئی ہے۔

ملک بھر کی طرح خیبر پختو نخوا میں بھی مسلم لیگ ن کی انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں،کئی امیدواران کو ٹکٹ بھی مل گئے ہیں۔ لیکن مانسہرہ کے صوبائی حلقہ پی کے 36 میں ٹکٹ کی تقسیم کا معاملہ صوبائی قیادت کے لیے کڑا امتحان بن گیا ہے۔

دونوں امیدواروں کی جانب سے ٹکٹ کے حصول لابنگ کا سلسلہ جا ری ہے ۔ اس وقت پی کے 36 میں دو امیدواروں میاں ضیاء الرحمان اور سید جنید قاسم کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی قیادت کے لیے فیصلہ کرنا درد سر بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/02/01/2024/election-2024/62633/

دو نوں امیدوارں کے ووٹرز اور جنبہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر لابنگ کا سلسلہ بھی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سید جنید قاسم اپنے بیان میں خود کو مسلم لیگ ن کا امیدوار قرار دیا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ میں اس سے قبل دو بار مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم پی اے رہ چکا ہوں ۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے والد بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ۔اس وجہ سے ٹکٹ کا حق بھی ہمارا بنتا ہے ۔مجھے 2018 ء میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ اور وزارت کی بھی پیشکش کی گئی لیکن ہم نے مسلم لیگ ن سے وفا کی ہے۔

ٹکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ امید ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میرٹ پر فیصلہ کرے گی۔ اگر ٹکٹ نہ دیا گیا تو آزاد حیثیت سے میدان میں آئیں گے۔