زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی منظور
Image

ڈیرہ غازی خان: (ویب ڈیسک) سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل اور ان کے خاوند ہمایوں خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

زرتاج گل اور انکے شوہر کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار ددیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ پر قائم الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ دیا ہے۔

یہ یاد رہے کہ کچھ دن روز پہلے پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے کسی بھی کیس میں ان کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی ضمانت کے حوالے سے درخواست کی ہائیکورٹ کے کمرہ نمبرون میں ہنگامی بنیادوں پر سماعت کی تھی۔ اس موقع پر پشاور پولیس کے سربراہ (سی سی پی او) پشاور ایس ایس پی آپریشن عدالت کے روبرو پیش ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/06/01/2024/pakistan/63205/

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ مجھے استعفیٰ  دے دینا چاہیے اگر میں  کسی کو انصاف نہیں دے سکتا ۔ اگر میں نہ پہنچتا تو کیا یہ خاتون تمام رات ہائیکورٹ میں گزارتی، آج گیٹ کے باہر میرے بائیسویں گریڈ کےآفیسر رجسٹرار کی بے عزتی کی گئی ہے۔

پشاور پولیس کے سربراہ (سی سی پی او) نے عدالت عالیہ کو بتایا تھا کہ پی ٹی آئی زرتاج گل ہمیں کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں اور انہیں حراست بھی نہیں لیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ ہمارے وکلا کیساتھ ظلم کیا گیا تو میں رات 3 بجے بھی عدالت لگاؤں گا۔