ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ کھپت میں اضافہ
Image
کراچی: (سنو نیوز) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ وار کھپت میں اضافہ جبکہ سالانہ بنیادوں پر کمی ہوئی۔ نومبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 1.37 ملین ٹن رہی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذرائع کے مطابق نومبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسی ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 1.37 ملین ٹن رہی۔ اکتوبر میں پیٹرولیم 1.26 ملین ٹن کی فروخت رہی تھی۔ گذشتہ سال نومبر کے مقابلے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 فیصد کمی رہی۔ نومبر 2022 میں 1.54 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت رہی تھی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذرائع کے مطابق مالی سال کے 5 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 16 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی سے نومبر کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 6.45 ملین ٹن رہی۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/01/12/2023/latest/57183/ یاد رہے کچھ روز قبل نگران وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی گئی، البتہ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے پر برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بالترتیب 289 روپے 71 پیسے، 201 روپے 16 پیسے اور 175 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ان قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے 15 روز کے لیے ہوگا۔ واضح رہے سعودی عرب نے پاکستان کے تین ارب ڈالر کے قرض میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے دو ہزار اکیس میں تین ارب ڈالر ڈپازٹس کی صورت میں فراہم کئے تھے جو ایک سال کے لئے تھے۔ گذشتہ سال دو ہزار بائیس میں بھی ایک سال کی توسیع کی گئی تھی اور اب یہ دوسری بار ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے اب تین ارب ڈالر دسمبر دو ہزار پچیس میں واپس کرنے ہیں۔ سعودی عرب کے تین ارب ڈالر سے پاکستان کے زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور ملکی معیشت کی بحالی میں سعودی عرب کے تین ارب ڈالر سے بہت مدد ملی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage