بھارتی ڈرامہ سی آئی ڈی کے مشہور اداکار انتقال کر گئے
Image
ممبئی:(ویب ڈیسک) بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے معروف اداکار دنیش فیڈنس گذشتہ رات انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دنیش فیڈنس کی موت کی تصدیق ان کے ساتھی اداکار اور سی آئی ڈی میں دیا کا کردار نبھانے والے دیانند شیٹی نے کی ہے۔ انڈین میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیانند شیٹی نے کہا کہ دنیش کو جگر کا مسئلہ تھا، اسی وجہ سے انکا علاج جاری تھا اورگذشتہ کئی دن سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے،گذشتہ رات انکی حالت بگڑ گئی جسکے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔ خیال رہے کہ مقبول ترین بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی میں فریڈرکس کا اہم کردار ادا کرنیوالے اداکار دنیش فیڈنس کو کچھ دن پہلے دل کا دورہ پڑا تھا جسکے بعد ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ دنیش فیڈنس کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ دنیش فیڈنس دل کا دورہ پڑنے کے بعد اب وینٹی لیٹر پر موجود تھے جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، جمعہ کی شب اداکار کی حالت نازک تھی لیکن اب اُن کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی تھی۔ بھارتی ٹی وی چینل پر دو دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری ڈرامے سی آئی ڈی کے عملے اور کاسٹ کو بھی فوری طور پر دنیش کی صحت سے متعلق مطلع کیا گیا جس کے بعد اداکار کی عیادت کے لیے ٹیم ہسپتال پہنچی۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/04/12/2023/entertainment/57757/ اداکار کی صحت کے حوالے سے اس خبر نے ان کے مداحوں کو خاصہ پریشان کر تھا اور سوشل میڈیا پر دنیش فیڈنس کی صحت مندی کے لیے دعائیں کی جاری تھیں۔ یاد رہے کہ دنیش فیڈنس نے سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ وہ کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں بھی ایک مختصر کردار میں نظر آچکے ہیں۔ سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی، یہ بھارت میں طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage