اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کو تیس روز ہوگئے
Image

لبنان :(سنونیوز)اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کو تیس روز ہوگئے۔ صیہونی فوجی گنجان آباد مہاجر کیمپوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ مغازی، جبالیہ، بریج پر ہولناک بمباری کردی، القدس ہسپتال کے قریب بھی میزائل برسادیے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اب تک نو ہزار سات سو ستر افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں چار ہزار آٹھ سو اسّی بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی آرمی کے ترجمان کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران ان کے بتیس اہلکار مارے جاچکے ہیں، جبکہ مجموعی تعداد تین سو چھیالیس ہوگئی ہے۔

سرائیل کی غزہ میں کھلے عام ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں،بےگھر افراد کی پناہ گاہوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔نئے حملوں میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ جبالیہ کا واحد پانی کا ذخیرہ بھی بمباری کا نشانہ بناڈالا۔

غزہ میں زمینی کارروائی اسرائیلی فوجیوں کیلئے دردسر بن گئی ہے، حماس کے ہاتھوں انہیں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔حماس جنگجوؤں کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر بھی راکٹ اور میزائل حملے کیے جارہے ہیں جو آئرن ڈوم سے گزر کر ٹارگٹ پر گرتے ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی صیہونی حملے تیز ہوچکے ہیں، ابودیس میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا گیا۔ادھر لبنانی سرحد سے اسرائیل کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، حزب اللہ نے صیہونی فورسز کا ڈرون بھی مار گرایا ہے۔

درندہ صفت اسرائیلی فوج کے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ وار جاری ہے، صیہونی فورسز نے رات کی تاریکی میں غزہ کے المغازی کیمپ پر بڑا فضائی حملہ کیا، اقوام متحدہ کے الفخورا سکول پر بھی بم مارے۔

النصر، بیت حنون، اتطرہ، السوڈانیہ کے علاقوں پر بھی حملے کیے، ادھر حماس کی القسام بریگیڈز نے 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے درجنوں ٹینک تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کردیا ہے، 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 3900 بچوں سمیت شہداء کی مجموعی تعداد 9 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی۔

اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے حماس کے القسام بریگیڈز کو شدید نقصان پہنچایا ہے، مواصلاتی مرکز، بنکرز اور سرنگوں کے نیٹ ورکس کو تباہ کر دیا ہے، اسرائیلی فوج حماس کے چیف کو تلاش کرکے ختم کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں قتل عام کے پیچھے امریکی حکمران ہیں: ولادیمیر پیوتن

صیہونی فوج نے النصر، بیت حنون، اتطرہ، السوڈانیہ سمیت متعدد علاقوں پر بھی بمباری کی، پناہ گاہوں اور صحت کے مراکز کو نشانہ بنا کربم اور راکٹ مارے جارہے ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج بربریت جاری ہے، بلڈوزر چلا کر سڑکوں اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا ،چھاپے مارکربے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

دوسری طرف حماس کے جنگجو ڈرپوک فوج کے سامنے ڈٹ کرکھڑے ہیں، حماس کی القسام بریگیڈز نے اڑتالیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے چوبیس ٹینکس تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، حماس کے جنگجو اسرائیلی فورسز کو اپنے گھیرے میں لا کر انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔

بزدل اسرائیلی فوج حماس کے ساتھ زمینی لڑائی سے کترا رہی ہے کیونکہ تنگ گلیوں سے حماس کے جنگجو اچانک نکل کر حملے کر رہے ہیں جس سے اسرائیلی فوج کا جانی نقصان بڑھتا جا رہا ہے۔

ادھر حزب اللہ نے اسرائیلی فوج پر حملے کے لئے پہلی بار میزائل استعمال کئے، برکان میزائل لبنان اسرائیل سرحد سے داغے گئے، ایک سو دو کلومیٹر دور تک مار کرنے والے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔