ایپل مصنوعات کی فروخت میں کمی
Image
لندن:(ویب ڈیسک) آئی فونز اور سٹریمنگ پلیٹ فارم اپیل ٹی وی جیسی سروسز کی دنیا بھر میں زبر د ست مانگ کے باوجود ایپل کی مصنوعات کی فروخت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں گذشتہ تین مہینوں میں آمدنی کم ہو کر 89.5 بلین ڈالر ہوگئی ہے،لاک ڈاؤن کے بعد اپیل مصنوعات میں اضافہ دیکھا گیا تھا مگر اب کمپنی کو میک کمپیوٹرز اور آئی پیڈز کی فروخت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ یہ لگاتار چوتھی سہ ماہی ہے جہاں سال بہ سال اپیل مصنوعات کی فروخت میں کمی آئی ہے،ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک کا کہنا تھا کہ ہم مزید تیاری کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ اس سہ ماہی کے آخر میں ہم اپنی طلب اور رسد کے توازن تک پہنچ جائیں گے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایپل کی دیگر اشیاء حال ہی میں کسٹمر کی توجہ کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، مثال کے طور پر اپیل کے میک کمپیوٹرز کی فروخت اس سہ ماہی کے لیے 7.6 بلین ڈالر تک گر گئی ہے جو ایک سال پہلے کے 7 بلین ڈالرتھی۔ کمپنی کے مطابق چین میں آئی فون 5 کی فروخت میں 2.5 فیصد کمی آئی ہے حالانکہ چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ کی شرح کے حساب سے اسکے کاروبار میں سال بہ سال اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ ایپل نے اپنے نئے آئی فون 15 اور آئی فون 15 پلس لانچ کر دیئے ہیں اور یہ فون 95 فیصد ٹائٹینیم سے بنے ہیں۔ ایپل نے اپنے نئے فون اور واچز کی رونمائی کیلیفورنیا میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب میں کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آئی فون 15 سیریز کی قیمت اور پی ٹی اے ٹیکس کتنے ہونگے؟ آئی فون 15 کی قیمت 799 ڈالر، آئی فون 15 پلس کی قیمت 899 ڈالر اور آئی فون 15 پرو کی قیمت 999 ڈالر رکھی گئی، آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالر رکھی گئی ہے اور یہ فونز 22 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ ایپل نے نئے فونز کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ سمارٹ فونز کی فروخت میں کمی کے سبب کیا ہے، آئی فون 15 سیریز کے فونز سیاہ، نیلے اور سلور رنگ میں دستیاب ہوں گے اور ان کی سکرین برائٹنس پچھلے فونز سے زیادہ ہوگی۔ آئی فون کے نئے ماڈلز میں 48 میگا پکسل کیمرا ہے اور ان میں کسی بھی مشکل کی صورت میں سیٹلائٹ کے ذریعے مدد حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایپل کے نئے فونز اور ایئر پووڈز میں میں ’سی ٹائٹ‘ چارجنگ پورٹ لگایا گیا ہے۔ ایپل کے مارکیٹنگ چیف گریگ جووائک نے بتایا کہ آئی فون 15 پر و تھری ڈائمینشنل ویڈیو بھی بنا سکے گا۔ جنہیں ایپل کے پرو ہیڈ سیٹ پر دیکھا جا سکے گا جو اگلے سال کے شروع میں مارکیٹ میں آ جائے گا۔ کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق ایپل کی ترسیل میں کسی بھی بڑے سمارٹ فون بنانے والی کمپنی کے مقابلے میں سب سے کم کمی آئی جو 46.5 ملین فونز سے 45.3 ملین تک گر گئی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage