وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
Image
فیصل آباد:(سنو نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی طبیعت ناسازہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ رات ہائی بلڈ پریشر کے باعث فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(ایف آئی سی) منتقل کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کوچار گھنٹے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(ایف آئی سی) میں داخل رہنے کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔ایم ایس فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی( ایف آئی سی )کے مطابق رانا ثناء اللہ کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے، خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی اور گھناؤنے عمل میں شامل افراد ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں کے جھوٹے وعدے کیے، کرپشن ختم کرنے کے دعویداروں نے خود کرپشن کی لیکن ہم نے ایک سال میں ترقیاتی مصوبوں کو دوبارہ شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے صرف باتیں ہی کیں، عملی طور پر کچھ نہیں کیا،ہم ہر قیمت پر ریاست کی رٹ کو قائم کریں گے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی، اس گھناؤنے عمل میں شامل افراد ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تومعافی نہیں ملے گی،آڈیوز اور ویڈیوز والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی، سرکشی اور بغاوت کرنےوالوں کو سیاست کرنےکا کوئی حق نہیں۔