لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہی کے بیٹے اور بہوؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹ جمع
Image
لاہور(سنو نیوز)ایف آئی اے نے پرویز الہی کے بیٹے اور دو بہوؤں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر بھٹی نے کرپشن سے پیشہ کمایا جس کے تانے بانے راسخ الہی ، زارا اور تحریم الہی سے ملتے ہیں،اینٹی کرپشن حکام نے تحریری آگاہ کیا کہ پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی کے اثاثہ جات انکی آمدن سے زائد ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کا چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے ،چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی نے تحریم الہی ، زارا الہی اور راسخ الہی کے ساتھ ناقابل وضاحت بینکنگ ٹرانزیکشنز کیں ،پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی نے گیارہ افراد اور تین کمپنیز کے ساتھ ایسی ٹرانزیکشنز کیں جنکی کوئی وضاحت موجود نہیں ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کے ساتھ 27 ملین کی ناقابل وضاحت ٹرانزیکشن ہوئی،راسخ الہی اور انکی اہلیہ زارا الہی کے ساتھ 83 ملین اور 5 ملین کی ٹرانزیکشنز ہوئیں ہیں۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ کی روشنی میں گزشتہ برس قیصر اقبال بھٹی کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشنز کی تحقیقات شروع کی گئیں ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق چپڑاسی قیصر بھٹی 175 ملین کی مشکوک ٹرانزیکشنز میں ملوث پایا گیا ہے ۔ بینک ریکارڈ کے مطابق چپڑاسی قیصر بھٹی کے اکاؤنٹس کا ٹرن اوور 811 ملین پاکستانی اور 4000 یورو ہے ،قیصر اقبال بھٹی کے ساتھ ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر راسخ الہی انکی اہلیہ اور مونس الہیٰ کی اہلیہ کو طلب کیا گیا ۔ ایف آئی اے نے راسخ الہی ، زارا الہی اور تحریم الہی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی ،پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی انکی اہلیہ زارا الہی اور مونس الہیٰ کی اہلیہ تحریم الہی نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کے اخراج کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔