سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8 مئی تک توسیع
Image
لاہور:(سنو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8 مئی تک توسیع کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل عثمان بزدار نے موقف اپنایا کہ صورتحال یہ ہے کہ آئے روز چھاپے مارے جا رہے ہیں، مقدمات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے، اینٹی کرپشن اور پولیس کی جانب سے ہفتے اور اتوار کو مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جسٹس طارق سلیم نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی ہر کیس میں گرفتاری کیوں درکار ہوتی ہے، پرویز الٰہی کے گھر پر جو کچھ ہوا اس کے بعد آپ کو اپنی آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے، پیر تک گرفتار نہیں ہونگے تو کچھ فرق نہیں پڑتا،ان کا ویک اینڈ اچھا گزر جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کی عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے عثمان بزدار کا کیس لارجر بینچ کو بھجوا دیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage