نمستے کے ساتھ سلام کرنا مہذب طریقہ ہے: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
Image

کراچی:(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے نمستے کے ساتھ خوش آمدید کرنے کے حوالےسے کہا کہ اس طرح ایک دوسرے کا استقبال کرنا ایک "مہذب" طریقہ ہے۔سندھ میں، ہم ایک دوسرے کو اس طرح خوش آمدید کہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے جلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور بھارتی ہم منصب کے درمیان مصافحہ نہیں ہوا،اس کی بجائے جے شنکر نے دونوں ہاتھ جوڑ کر ’نمستے’ کیا جس کا جواب وزیر خارجہ نے بھی اسی انداز میں دیا۔ گوا میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کے دوران بہت سے سوالات کے جواب دئیے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ مجھے آن کیمرہ ہاتھ ملانے میں کوئی مسئلہ نہیں، یہ سوال بھارتی وزیر سے ہی پوچھا جائے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  جس طریقے سے سلام کیا گیا، ہم بھی سندھ اور ملتان میں اسی طریقے سے سلام کرتے ہیں، میرے لیے خوشی کی بات ہے ہم نے ایک ہی طریقے سے ایک دوسرے سے سلام کیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سب سے ایک ہی طریقے سے ملے ہیں، اگر ایسا ہے توپھر ہمارا اس حوالے سے شکایت کرنا بنتا نہیں ہے۔

اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے بھارتی ہم منصب جے شنکر کے مصافحہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا  کہ ایک میزبان نے ایک مہمان کا خیر مقدم کیا جیسے باقی وزرائے خارجہ کا کیا گیا۔واضح رہے کہ کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے چین کے کن گینگ سمیت دیگر وزرائے خارجہ کا بھی پنڈال پر پہنچنے پر نمستے کے ساتھ استقبال کیا تھا انکا کسی کے ساتھ کوئی مصافحہ نہیں ہوا۔