کشمیر پراصولی موقف میں کوئی تبدیل نہیں آئی: وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری
Image

کراچی :(سنو نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کشمیر پر پاکستان نے جو اصولی موقف اپنایا ہوا ہے اس میں کسی طور تبدیلی نہیں کی گئی،کشمیر پراصولی موقف کو رکن ممالک کے سامنے رکھا۔

تفصیلات کے مطابق گوا میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری وطن واپس پہنچے،کراچی ائیرپورٹ پر وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں نے انکا استقبال کیا ۔

کانفرنس کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نےنیوز کانفرنس میں بتایا کہ بھارت کا دورہ کامیاب رہا،گوا میں بھارتی میڈیا کے ساتھ بات چیت کا موقع ملا،مقبوضہ کمشیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی،مقبوضہ کشمیر سے متعلق ہمارے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،رکن ممالک کے سامنے کشمیر پر پاکستان کا اصولی موقف رکھا۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھاکہ جو نکات ضروری تھے وہ اجلاس میں اٹھائے،بھارت جانے کا مقصد کسی طور دو طرفہ تعلقا ت کی بحالی نہیں تھا۔بھارتی سرزمین پربیٹھ کر کشمیر کی وکالت کی،ہم چاہتے ہیں کہ برصغیرکے لوگ امن وامان کے ساتھ رہے ،پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے جبکہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتیں بھی غیر محفوظ ہیں۔پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تو ہندو جیت کر اسمبلی میں پہنچ جاتے ہیں میں حیران ہو کہ بی بی پے کا ایک بھی مسلم رکن اسمبلی میں نہیں ۔

وزیر خارجہ کا نیوزکانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے باعث سب سےزیادہ متاثر ہوا ہے، پوری دنیا دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو جانتی ہے،بی جی پی کی کوشش ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے دیا جائے ۔